Monthly archives: December, 2018

نیپال کی ایک خوبصورت لیکن خطرناک سڑک

نیپال  کے  پہاڑی علاقے انا پُرنا سے گزرنے والی مانگا روڈ دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں شمار ہوتی ہے ۔  یہ نہ صرف ایک  لمبا اور پہاڑوں کے گرد بل کھاتا ہوا راستہ ہے بلکہ اس کا کچھ حصہ ایک بڑی آبشار میں سے گزرتا ہے ۔یہ ایک پرانا راستہ ہے جو بدھ مت …

دوسری عالم گیر جنگ کا ہیرو(مشتاق احمد یوسفی)

مہینے میں ایک دو بار ایسا بھی ہوتا کہ رات کہ بارہ بج جاتے اور اکاؤنٹ کسی طرح "بیلنس" ہونے کا نام نہ لیتا ۔ حساب کو ہر سگریٹ کی دھونی اور چائے کے تریڑے دیے جاتے ۔ لیکن 2 اور 2 کسی طرح 4 نہ ہو پاتے ۔ فرق کبھی ایک لاکھ کا نکلتا …

پہلا ایشیائی( مشتاق احمد یوسفی)

اگر مبالغہ اور جھوٹ،  بولنا قابلِ دست اندازی پولیس جرم ہوتے تو ان کے ہاتھوں میں مستقلاً  ہتھکڑی پڑی ہوتی ۔ اور ہم نقلِ مجرمانہ میں ساری زندگی حوالات کے جنگلے کے پیچھے مُنہ پر رومال ڈالے گزارتے ۔ تیسرے چوتھے محفل جمتی ۔ وہی ہمہمے وہی ہاؤ ہو ۔ ایک دن ترنگ میں آئے تو …

دشمن ہمیشہ بد خواہ رہے گا (حکایت سعدی)

ایک تاجر کو ایک ہزار کا گھاٹا پڑ گیا ۔ اس نے اپنے لڑکے سے کہا تجھے یہ بات کسی اور سے نہیں کہنی چاہئیے ۔ لڑکے نے کہا ،  ابا جان آپ کا حکم سر آنکھوں پر نہیں کہوں گا لیکن مناسب ہو گا کہ آپ مجھے اس کے فائدہ سے مطلع کر دیں …

کون بہتر دوست یا دشمن (حکایت سعدی)

  میں نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ میں اکثر اوقات بولنے کی بجائے خاموشی اخیتار کرتا ہوں اس لئے کہ میں جانتا ہوں کہ بات کرتے ہوئے بری بھلی بات منہ سے نکل جاتی ہے اور دشمنوں کی نگاہ برائی کے علاوہ اور کسی چیز پر نہیں پڑتی ۔ اس نے کہا اے …

قابلِ قدر عقل یا قد(حکایت سعدی)

میں بے ایک شہزادے کے متعلق سنا کہ پستہ قد اور بدصورت تھا اور اس کے دوسرے بھائی بلند قامت اور خوبصورت تھے ۔ ایک بار باپ (بادشاہ) اسے نفرت اور حقارت سے دیکھ رہا تھا ۔ بیٹا (شہزادہ) اپنی دانائی اور  بصیرت سے ساری بات سمجھ گیا اور کہنے لگا : اے باپ پستہ …

ہمارا چوتھی کھونٹ جانا (مشتاق احمد یوسفی)

بچپن میں ہم کبھی کیریئر کے بارے میں سنجیدگی سے سوچتے تھے تو انجن ڈررائیوری کے سامنے بادشاہی بھی ہیچ معلوم ہوتی تھی ۔ نام خدا ذرا سیانے ہوئے اور دل سے جن ،  بھوت اور بزرگوں کا ڈر نکلا اور وہ دن آئے جب سائے دھانی ہوتے ہیں ، جب دھوپ گلابی ہوتی ہے …

اہلِ علم اہلِ دولت سے افضل ہیں (حکایت سعدی)

ملک مصر میں ایک امیر کے دو بیٹے تھے ۔ ایک نے علم حاصل کیااور دوسرے نے مال و دولت اکٹھا کیا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ علم حاصل کرنے والا بہت بڑا عالم بن گیا اور دوسرا ملک مصر کا وزیر ہو گیا ۔ -مال و دولت کا مالک بھائی عالم بھائی کو نفرت …

کسی کے حال سے بدگمان نہ ہو (حکایت سعدی)

ایک بزرگ نے ایک پارسا  سے پوچھا کہ فلاں عابدکے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے  جب کہ دوسرے تو اس کے بارے میں طعنہ زنی کرتے رہتے ہیں ۔ تو اس بزرگ نے کہا نے کہا کہ مجھے تو اس میں کوئی عیب یا خامی نظر نہیں آتی  ہے ۔ لیکن میں اس …

ہر کوئی اپنی نیکی کا بدلہ پائے گا (حکایتِ سعدی)

میں دریائی سفر میں تھا اور ہماری کشتی کے ساتھ دوسری کشتی مسافروں سے لدی ہوئی تھی ۔اتفاق سے وہ کشتی پانی کے بھنور میں پھنس گئی ۔ مسافر ڈوبنے لگے ۔ کشتی میں سوار ایک بزرگ نے ملاح سے کہا کہ ان دو ڈوبتے اشخاص کو پکڑ کے لے آ میں تمہیں ہر ایک …