ایک بزرگ نے ایک پارسا سے پوچھا کہ فلاں عابدکے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جب کہ دوسرے تو اس کے بارے میں طعنہ زنی کرتے رہتے ہیں ۔ تو اس بزرگ نے کہا نے کہا کہ مجھے تو اس میں کوئی عیب یا خامی نظر نہیں آتی ہے ۔ لیکن میں اس کے باطن سے واقف نہیں ہوں ۔
قطعہ
تو جسےنیکوں جیسا لباس پہنے دیکھے اسے پارسا سمجھ اور نیک خیال کر ۔ اگر تجھے اس کے باطن کا علم نہیں تو اس کی کرید نہ کہ کوتوال کو کسی کے گھر کے اندر سے کیا کام ہوتا ہے۔