اس کا سکھ بھی کترن کترن (شہناز پروین اختر)

شغل

اس کا سکھ بھی کترن کترن

میرا چین بھی دھجی دھجی ہوا پڑا ہے

ہم دونوں ہی

اک دوجے کی خاطر

مل کر

اپنے سکھوں کے پرزے چن کر

ڈھونڈ ڈھونڈ کر

جوڑ جوڑ کر

گھنٹوں سیتے رہتے ہیں

لیکن

بن دھاگے کی سوئی کے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *