پاگل پن (سلیم الرحمٰن )

کون مجھے یہ سمجھائے گا

خوشبو کے پیچھے مت بھاگو

اس کی منزل کوئی نہیں ہے

رنگوں کی دہلیز سے آگے

کچھ بھی نہیں ہے

 

اندھیارے کی ساری راہیں

بھیدوں کے جنگل کی جانب جاتی ہیں

دور ہی دور سے انجان آوازیں

مجھ کو اپنے پاس بلاتی ہیں

 

خوشبو کے پیچھے ہی پیچھے

میں کس دیس میں آنکلا ہوں

اک بوجھل سی لاش کی مانند

آوازوں کے اس ساگر میں

ڈوب گیا ہوں

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *