تم جس خواب میں آنکھیں کھولو(امجد اسلام امجد)

تُم

تم جس خواب میں آنکھیں کھولو

اس کا روپ امر

تم جِس رنگ کے کپڑے پہنو

وہ موسم کا رنگ

تم جس پھول کو ہنس کر دیکھو

کبھی نہ وہ مرجھائے

تم جس حرف پہ انگلی رکھ دو

وہ روشن ہو جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *