اونچے پہاڑوں میں گم ہوتی پگڈنڈی پر (پروین شاکر)

گونج

 

اونچے پہاڑوں میں گم ہوتی پگڈنڈی پر

 

کھڑا ہوا ننھا چرواہا

 

بکری کے بچے کو پھسلتے دیکھ کر

 

کچھ اس طرح ہنسا ہے

 

وادی کی ہر درز سے جھرنے پھوٹ رہے ہیں  !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *