جوہری کو کیا معلوم کس طرح کی مٹی میں کیسے پھول ہوتےہیں (افتخار عارف)


تجاہلِ عارفانہ

جوہری کو کیا معلوم کس طرح کی مٹی میں کیسے پھول ہوتےہیں

کس طرح کے پھولوں میں

کیسی باس ہوتی ہے

جوہری کو کیا معلوم

جوہری تو ساری عمرپتھروں میں رہتا ہے

زرگروں میں رہتا ہے

جوہری کو کیا معلوم

یہ تو بس وُہی جانے

جس نے اپنی مٹی سے

اپنا ایک اک پیماں

استوار رکھا ہو

جس نے حرفِ پیماں کا اعتبار رکھا ہو

جوہری کو کیا معلوم کس طرح کی مٹی میں کیسے پھول ہوتے ہیں

کس طرح کے پھولوں میں کیسی باس ہوتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *