باہر بارش برس برس کر (منیر نیازی)

ایک رات کی بات

باہر بارش برس برس کر

میٹھے گیت سناتی ہے

اور کمرے کے اندر نگہت

مجھ کو دیکھے جاتی ہے

میں شرما کر کہتا ہوں

“دیکھو یہ اچھی بات نہیں

اِسی طرح کے پاگل پن میں بیت نہ جائے رات کہیں!”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *