سوتے میں بھی (پروین شاکر)

احتیاط

سوتے میں بھی

چہرے کو آنچل سے چھپائے رہتی ہوں

ڈر لگتا ہے

پلکون کی ہلکی سی لرزش

ہونٹوں کی موہوم سی جنبش

گالوں پر رہ رہ کے اُترنے والی دھنک

لہو میں چاند رچاتی اِ س ننھی سی خوشی کا نام نہ

لے لے

نیند میں آئی ہوئی مسکان

!کسی سے دل کی بات نہ کہہ دے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *