خدا کا شکر سہارے بغیر بیت گئی
ہماری عمر تمہارے بغیر بیت گئی
ہوئی نہ شمع فروزاں کوئی اندھیرے میں
شبِ فراق ستارے بغیر بیت گئی
وہ زندگی جو گزارے نہیں گزرتی تھی
تیرے طفیل گزارے بغیر گزر گئی
شعور تیز رہی زندگی کی دوڑ اتنی
کہ ہار جیت شمارے بغیر گزر گئی