چمن چمن اُسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیں (محسن بھوپالی)

چمن چمن اُسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیں

ہر ایک جلوے میں جلوہ نما کو دیکھتے ہیں

یہ تیری جھیل سی آنکھوں میں ڈوبنے والے

تجھے خبر بھی ہے آبِ بقا کو دیکھتے ہیں

جو تیرے ہونٹ ہلیں تو پھوار پڑتی ہے

ترے سکوت میں شہرِ نوا کو دیکھتے ہیں

ترے ستم میں بھی ہم کو کرم نظر آیا

وہ اور ہوں گے جو خوئے جفا کو دیکھتے ہیں

کچھ اس میں اور ہی چاہت کا لطف ہے محسن

ہم اجنبی کی طرح آشنا کو دیکھتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *