دوسری عالم گیر جنگ کا ہیرو(مشتاق احمد یوسفی)
مہینے میں ایک دو بار ایسا بھی ہوتا کہ رات کہ بارہ بج جاتے اور اکاؤنٹ کسی طرح "بیلنس" ہونے کا نام نہ لیتا ۔ حساب کو ہر سگریٹ کی دھونی اور چائے کے تریڑے دیے جاتے ۔ لیکن 2 اور 2 کسی طرح 4 نہ ہو پاتے ۔ فرق کبھی ایک لاکھ کا نکلتا …