شہر کی آنکھ میں مہتاب نہیں آ سکتا (احمد عطاءاللہ)
شہر کی آنکھ میں مہتاب نہیں آ سکتا گاؤں سے اڑ کے تو تالاب نہیں آ سکتا روز اک پیڑ سے کرتا ہوں تمہاری باتیں جو تمہیں دیکھنے پنجاب نہیں آ سکتا گاؤں کے کچے سکولوں کی پڑھی لڑکی سن شہر والوں کو ترا خواب نہیں آ سکتا میرے شکوے پہ سمندر نے مجھے خط …