خوشبو کے اس جھونکے میں (منیر نیازی)

خوشبو کے رنگ

خوشبو کے اس جھونکے میں

کچھ اونچے سرد مکانوں کی

اک لمبی چور گلی ہے

اس میں اک آواز کا جادو

رنگ جمانے آیا

ریشمی کپڑوں کا انگارہ

آگ لگانے آیا

بھولی ہوئی شکلوں کا بادل

نیر بہانے آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *