ایک خط کے جواب میں
زندگی تیرے بغیر اب
ہورہی ہے یوں بسر
معتدل موسم کا پنچھی برف زاروں کی ہوا میں
اڑ رہا ہو جس طرح
اور پھر اس یخ فضا میں
اڑتے اڑتے اس کے پر
منجمد ہونے کو ہوں
لیکن ابھی وہ دھند میں لپٹا سفر
باقی بھی ہو!
اردوکےمشہورشعئرا اور ان کاکلام
ایک خط کے جواب میں
زندگی تیرے بغیر اب
ہورہی ہے یوں بسر
معتدل موسم کا پنچھی برف زاروں کی ہوا میں
اڑ رہا ہو جس طرح
اور پھر اس یخ فضا میں
اڑتے اڑتے اس کے پر
منجمد ہونے کو ہوں
لیکن ابھی وہ دھند میں لپٹا سفر
باقی بھی ہو!