آرٹسٹ ! اپنی یہ تصویر مکمل کر لے (سلام مچھلی شہری)

اندیشہ

آرٹسٹ ! اپنی یہ تصویر مکمل کر لے

ہاں یہ ہونٹ اور بھی پتلے ہوں، یہ آنکھ اور بھی  مست

 لیکن ان گالوں کی سرخی کو ذرا کم کردے

میں نے شاید انہیں مرجھایا ہوا پایا ہے

ہلکے اشکوں سے ان آنکھوں کو ذرا نم کر دے

میں نے افسردہ نگاہوں سے یہی سمجھا ہے

ایک شہکار اسے جلد بنا لے اے دوست

ورنہ تصویر کا خاکہ ہی بدلنا ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *