ملن کی رات (منیر نیازی)

ملن کی رات

 

اے دوشیزہ! مت گھبرا

 

اب سورج ڈوبنے والا ہے

 

سورج ڈوب کے ایک اندھیری کالی رات کو لائے گا

 

لاکھوں انہونی باتوں کا میلا دھیان میں لائے گا

 

پھر بادل گھر کر آئیں گے

 

گرج گرج کر چمک چمک کر تیرا جی دہلائیں گے

 

برکھا کے اس سناٹے میں مکٹ سجائے

 

اک متوالا آئے گا

 

ساتھ تجھے لے جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *