رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح ( مومن خان مومن)

رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح

اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مِری طرح

 

مَر چک کہیں کہ اس غمِ ہجراں سے چھوٹ جائے

کہتے تو ہیں بھلی کی ولیکن بری طرح

 

نے تاب ہجر میں ہے نہ آرام وصل میں

کم بخت دِل کو چین نہیں ہے  کِسی طرح

 

پامال ہم نہ ہوتے فقط جورِ چرخ سے

آئی ہماری جان پہ آفت کئی طرح

 

ہُوں جاں بہ لب بتانِ سِتم گر کے ہاتھ سے

کیا سب جہاں میں جیتے ہیں مومن اِسی طرح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *