کبھی سانس لی جو خیال میں (جون ایلیا)

کبھی سانس لی جو خیال میں
تیِری جلوہ گاہِ وصال میں
تو ھوائے فُرقتِ شہرِ دِل
سَرِ رھگزار مہک اُٹھی

وہ شمیمِ قول و قرار جاں
مجھے یاد آئی جو ناگہاں
تو میرے وجود میں پھر کوئی
شبِ اِنتظار مہک اُٹھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *