وہ اور تسلی مجھے دیں انکی بلا دے (بیخود موہانی)

وہ اور تسلی مجھے دیں انکی بلا دے
جاتے ہوئے فرما تو گئے صبر خدا دے

ہر بات کا اللہ نے بخشا ہے سلیقہ
لڑنا بھی مزہ دے تیرا ملنا بھی مزہ دے

اس طرح بھی غش سے کہیں ہوتا ہے افاقہ
یا زلف سنگھا یا مجھے دامن کی ہوا دے

دم چڑھنے لگا غصے کے تیور جو بنائے
نازک ہو جو اتنا مجھے خاک سزا دے

کمبخت نے سب کھول دیئے راز محبت
یہ کس نے کہا تھا کہ بیخود کو پلادے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *