کبھی چمکتے ہوئے چاند کی طرح روشن (منیر نیازی)

کبھی چمکتے ہوئے چاند کی طرح روشن

کبھی طویل شبِ ہجر کی طرح غمگیں

شعاعِ لعل و حنا کی طرح مہکتی ہوئیں

کبھی سیاہئی کوہِ ندا میں پردہ نشیں

سنبھل کے دیکھ طلسمات اُن نگاہوں کا

دلِ تباہ کی رنگین پناہوں کا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *