بچھڑ گئے تو پھر بھی ملیں گے ہم دونوں اِک بار (منیر نیازی)

دکھ کی بات

بچھڑ گئے تو پھر بھی ملیں گے ہم دونوں اِک بار

یا اِس بستی دنیا میں یا اِس کی حدوں سے پار

لیکن غم ہے تو بس اتنا جب ہم وہاں ملیں گے

ایک دوسرے کو ہم کیسے تب پہچان سکیں گے

یہی سوچتے اپنی جگہ پر چُپ چُپ کھڑے رہیں گے

اس سے پہلے بھی ہم دونوں کہیں ضرور ملے تھے

یہ پہچان کے نئے شگوفے پہلے کہاں کھلے تھے

ہا اِس بستی میں یا اِس کی حدوں سے پار

بچھڑ گئے ہیں مل کر دونوں پہلے بھی اِک بار!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *