آہ پھر نغمہ بنا چاہتی ہے (ناصر کاظمی)

آہ پھر نغمہ بنا چاہتی ہے

خامُشی طرزِ ادا چاہتی ہے

آج پھر وسعتِ صحرائے جنوں

پرسشِ ابلہ پا چاہتی ہے

دیکھ کیفیتِ طوفانِ بہار

بوئے گل رنگ ہوا چاہتی ہے

دل میں اب خارِ تمنا بھی نہیں

زندگی برگ و نوا چاہتی ہے

اک ہمیں بارِ چمن ہیں ورنہ

غنچے غنچے کو صبا چاہتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *