جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے (شہریار)

جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے

اس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے

سب کا احوال وہی ہے جو ہمارا ہے آج

یہ الگ بات کہ شکوہ کیا تنہا ہم نے

عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہا

اجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *