عجیب سانحہ مجھ پر گزر گیا یارو! (شہریار)

!عجیب سانحہ مجھ پر گزر گیا یارو

!میں اپنے سائے سے کل رات ڈر گیا یارو

ہر ایک نقش تمنا کا ہو گیا دھندلا

ہر ایک زخم مِرے دل کا بھر گیا یارو!

وہ کون تھا ؟ وہ کہاں کا تھا ؟ کیا ہوا تھا اسے؟

سنا ہے آج کوئی شخص مر گیا یارو؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *