تجھ کو پاسِ وفا ذرا نہ ہوا (حسرت موہانی)

تجھ کو پاسِ وفا ذرا نہ ہوا

ہم سے پھر بھی ترا گلا نہ ہوا

ایسے بگڑے ہیں کہ پھر جفا بھی نہ کی

دشمنی کا بھی حق ادا نہ ہوا

کٹ گئی احتیاطِ عشق میں عمر

ہم سے اظہارِ مدعا نہ ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *