نگہباں ہیں کچھ ایسے ادا وناز ان کے (شاد عظیم آبادی)

نگہباں ہیں کچھ ایسے ادا وناز ان کے

کہ بچتے جاتے ہیں لغزش سے پاکباز ان کے

اجل کے غمزۃ بے جا سمائیں کیا دل میں

تمام عمر اٹھائے ہوئے ہیں ناز ان کے

تجھے کو نزع میں پوچھا تِرے خموشوں نے

اخیر وقت جب آیا چھپے نہ راز ان کے

نظر اٹھانے میں ہوتا ہے باز پرس کا ڈر

جھکائے رکھتے ہیں گردن کو سرفراز ان کے

نہیں پسند جنہیں شاد عاشقانہ کلام

معاف کر دو انہیں ، دل نہیں گداز ان کے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *