اپنے گھر کو واپس جاؤ رو رو کر سمجھاتا ہے (منیر نیازی)

اپنے گھر کو واپس جاؤ رو رو کر سمجھاتا ہے

جہاں بھی جاؤں میرا سایہ پیچھے پیچھے آتا ہے

اس کو بھی تو جا کر دیکھو اس کا حال بھی مجھ سا ہے

چپ چپ رہ کر دکھ سہنے سے تو انساں مر جاتا ہے

مجھ سے محبت بھی ہے اس کو لیکن یہ دستور ہے اس کا

غیر سے ملتا ہے ہبس ہنس کر مجھ سے ہی شرماتا ہے

کتنے یار ہیں پھر بھی منیر اس آبادی میں منیر اکیلا ہے

اپنے ہی غم کے نشے سے اپنا جی بہلاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *