اے شخص! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے (جوش ملیح آبادی)

پروگرام

اے شخص ! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے

وہ پچھلے پہر حلقئہ عرفاں میں ملے گا

اور صبح کو ناظرِ نظارۃ قدرت

طرفِ چمن و صحنِ بیاباں میں ملے گا

اور دن کو وہ سرگشتئہ اسرار و معانی

شہر ہنر و کوئے ادیباں میں ملے گا

اور شام کو وہ مردِ خدا رندِ خرابات

رحمت کدہ بادہ فروشاں میں ملے گا

اور رات کو وہ خلوقئ کاکل و رخسار

بزمِ طرب و کوچئہ خوباں میں ملے گا

اور ہو گو کوئی جبر، تو وہ بندۃ مجبور

مُردے کی طرح کلبئہ احزاں میں ملے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *