میں نے تم کو دل دیا، تم نے مجھے رسوا کیا (مومن خان مومن)

میں نے تم کو دل دیا، تم نے مجھے رسوا کیا

میں نے تم سے کیا کیا اور تم نے مجھ سے کیا کیا

کشتہ نازِ بتاں روزِ اول سے ہوں مجھے

جان کھونے کے لیے اللہ نے پیدا کیا

روز کہتا تھا کہیں مرتا نہیں ہم مر گئے

اب تو خوش ہو بے وفا تیرا ہی لے کہنا کیا

سر سے شعلے اٹھتے ہیں آنکھوں سے دریا جاری ہے

شمع سے یہ کس نے ذکر اس محفل ارا کا کیا

کیا خجل ہوں اب علاجِ بے قراری کیا کروں

دھر دیا ہاتھ اس نے دل پر تو بھی دل دھڑکا کیا

عرض ایماں سے ضد اس غارت گرِ دیں کو بڑھی

تجھ سے اے مومن خدا سمجھے یہ تو نے کیا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *