وصل کی شب شام سے میں سو گیا (مومن خان مومن)

وصل کی شب شام سے میں سو گیا

جاگنا ہجراں کا بلا ہو گیا

ساتھ نہ چلنے کا بہانہ تو دیکھ

آہ کے مری نعش پہ وہ رو گیا

صبر نہیں شام فراق آ بھی چکو

جس سے کہ بے زار تھے تم، سو گیا

ہائے صنم ہائے صنم لب پہ کیوں

خیر ہے مومن تمہیں کیا ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *