محبت اب نہیں ہو گی (منیر نیازی)

ستارے جو دمکتے ہیں

کسی کی چشمِ حیراں میں

ملاقاتیں جو ہوتی ہیں

جمالِ ابرِ باراں میں

یہ نا آباد وقتوں میں

 دلِ ناشاد میں ہو گی

محبت اب نہیں ہو گی

یہ کچھ دن میں ہو گی

گزر جائیں گے جب یہ دن

یہ ان کی یاد میں ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *