آج اک افسروں کے حلقے میں (مصطفیٰ زیدی)

بزدل

آج اک افسروں کے حلقے میں

ایک معتوب ماتحت آیا

اپنے افکار کا حساب لئے

اپنے ایمان کی کتاب لئے

ماتحت کی ضعیف آنکھوں میں

ایک بجھتی ہوئی ذہانت تھی

افسروں کے لطیف لہجے میں

قہر تھا، زہر تھا، خطابت تھی

یہ ہر اک دن کا واقعہ، اس دن

صرف اس اہمیت کا حامل تھا

کہ شرافت کے زعم کے باوصف

میں بھی ان افسروں میں شامل تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *