اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا (بشیر بدر)

اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا

مگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا

تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا

مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا

نہ جانے کب تری دل پرنئی سی دستک ہو

مکان خالی ہوا ہے تو کوئی تو آئے گا

میں اپنی راہ میں دیوار بن کے بیٹھا ہوں

اگر وہ آیا تو کس راستے سے آئے گا

تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے

تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *