ایک عرصہ
ایک عرصہ ہو گیا ہے
بہت گم سم سے رہتے ہو
کوئی گہرا غم ہے شاید
جس کو تنہا سہتے ہو
دورانِ گفتگو باتیں بھول جاتے ہو
جب کوئی تمہارا حال پوچھے تو
فقط اتنا ہی کہتے ہو
یہ اداسی بے وجہ سی ہے
بھلا سچ کیوں نہیں کہتے
!!کے کسی کو یاد کرتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔