Category «انور شعور»

ٹوٹا طلسمِ وقت تو کیا دیکھتا ہوں میں (انور شعور)

ٹوٹا طلسمِ وقت تو کیا دیکھتا ہوں میں اب تک اسی جگہ پہ اکیلا کھڑا ہوں میں یہ کشمکش الگ ہے کہ کس کشمکش میں ہوں آتا نہیں سمجھ میں ، بہت سوچتا ہوں میں مجھ سے نہیں اسے مرے فردا سے ہے امید منزل ہے کوئی اور فقط راستہ ہوں میں کیا یہ جگہ …

والہانہ نہیں برتاؤ تمہارا ہم سے (انور شعور)

والہانہ نہیں برتاؤ تمہارا ہم سے کیا تمہیں اور کوئی شخص ہے پیارا ہم سے کس لیے شانہ بشانہ ہیں نہ جانے ہم تم ہمیں تم سے نہ تمہیں کوئی سہارا ہم سے دل اڑا لے گئی دزدیدہ نگاہی اس کی چھن گیا آہ عجب مال ہمارا ہم سے ہم نے اظہارِ تمنا کا اثر …

یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خو مجھ میں (انور شعور)

یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خو مجھ میں چھپا ہوا ہے کہیں وہ شگفتہ رو مجھ میں تغیراتِ جہاں دل پہ کیا اثر کرتے ہے اب بھی تیری وہی شکل ہو بہو مجھ میں رفو گروں نے عجب طبع آزمائی کی رہی سرے سے نہ گنجائشِ رفو مجھ میں وہ جس کے …

ہو گئے دن جنہیں بھلائے ہوئے (انور شعور)

ہو گئے دن جنہیں بھلائے ہوئے آج کل ہیں وہ یاد آئے ہوئے میں نے راتیں بہت گزاری ہیں صرف دل کا دیا جلائے ہوئے اک اسی شخص کا نہیں مذکور ہم زمانے کے ہیں ستائے ہوئے سونے آتے ہیں لوگ بستی میں سارے دن کے تھکے تھکائے ہوئے مسکرائے بغیر بھی وہ ہونٹ نظر …

خدا کا شکر سہارے بغیر بیت گئی (انور شعور)

خدا کا شکر سہارے بغیر بیت گئی ہماری عمر تمہارے بغیر بیت گئی ہوئی نہ شمع فروزاں کوئی اندھیرے میں شبِ فراق ستارے بغیر بیت گئی وہ زندگی جو گزارے نہیں گزرتی تھی تیرے طفیل گزارے بغیر گزر گئی شعور تیز رہی زندگی کی دوڑ اتنی کہ ہار جیت شمارے بغیر گزر گئی