ایک پیغام (پروین شاکر )

ایک پیغام

 

وہی موسم ہے

بارش کی ہنسی

پیڑوں میں چھن چھن گونجتی ہے

ہری شاخیں

سنہری پھولوں کے زیور پہن کر

تصور میں کسی کے مسکراتی ہیں

ہوا کی اوڑھنی کا رنگ ہلکا گلابی ہے

شناسا باغ کو جاتا ہوا خوشبو بھرا رستہ

ہماری راہ تکتا ہے

طلوع ماہ کی ساعت

ہماری منتظر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *