بارہا مجھ سےکہا دل نے کہ اے شعبدہ گر (احمد فراز)

بارہا مجھ سےکہا دل نے کہ اے شعبدہ گر

تو کہ الفاظ سے اصنام گری کرتا ہے

کبھی اُس حسنِ دل آراء کی بھی تصویر بنا

جو تری سوچ کے خاکوں میں لہو بھرتا ہے

 

بارہا دل نے یہ آواز سنی اور چاہا

مان لوں مجھ سے جو وجدان مرا کہتا ہے

لیکن اس عجز سے ہارا مرے فن کا جادو

چاند کو چاند سے بڑھ کر کوئی کیا کہتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *