پھر وہ برسات دھیان میں آئی (ثروت حسین)

پھر وہ برسات دھیان میں آئی
تب کہیں جان جان میں آئی

پھول پانی میں گر پڑے سارے

اچھی جنبش چٹان میں آئی

روشنی کا اتا پتا لینے

شب تیرہ جہان میں آئی

رقص سیارگاں کی منزل بھی

سفر خاک دان میں آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *