اس نے کہا سن (احمد فراز)

اس نے کہا سن

عہد نبھانے کی خاطر مت انا

عہد نبھانے  والے اکثر

مجبوری یا مہجوری کی تھکن سے لوٹا کرتے ہیں

تم جاؤ

اور دریا دریا پیاس بجھاؤ

جن آنکھوں میں ڈوبو

جس دل میں بھی اترو

میری طلب آواز نہ دے گی

لیکن جب میری چاہت اور میری خواہش کی لو

اتنی تیز اور اتنی اونچی ہو جائے

جب دل رو دے

تب لوٹ آنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *