لکھ دیا اپنے در پہ کسی نے (قتیل شفائی)

لکھ دیا اپنے در پہ کسی نے

اس جگہ پیار کرنا منع ہے

پیار اگر ہو بھی جائے کسی کو

اس کا اظہار کرنا منع ہے

ان کی محفل میں جب کوئی جائے

پہلئ نظریں وہ اپنی جھکائے

وہ صنم جو خدا بن گئے ہیں

ان کا دیدار کرنا منع ہے

جاگ اٹھے تو آہیں  بھریں گے

حسن والوں کو رسوا کریں گے

سو گئے ہیں جو فرقت کے مارے

ان کو بیدار کرنا منع ہے

ہم نے کی عرض اے بندہ پرور

کیوں ستم ڈھا رہے ہو ہم پر

بات سن کر ہماری وہ بولے

ہم سے تکرار کرنا منع ہے

سامنے جو کھلا ہے جھروکا

کھا نہ جانا قتیل ان کا دھوکا

اب بھی اپنے لیے اس گلی میں

شوقِ دیدار کرنا منع ہے

لکھ دیا ہے اپنے در پہ کسی نے

اس جگہ پیار کرنا منع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *