کب میرا نشیمن اہلِ چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں (قمر جلالوی)

کب میرا نشیمن اہلِ چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں

غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں

اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو

جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں

جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی اللہ تم اتھ کر آ نہ سکے

دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں

پونچھو نہ عرق رُخساروں سے رنگینئی حسن کو بڑھنے دو

سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں

کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں، ہے بھی تو فقط رسوائی کا

تم ہو کہ گوارا کر نہ سکے ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں

تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو

پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *