پہلی پہلی محبتوں کا خمار (محسن نقوی)

پہلی پہلی محبتوں کا خمار

باتوں باتوں میں رات ڈھل جائے

اب کے دل میں وہ درد اترا ہے

غیر ممکن ہے آج کل جائے

زندگی خوش ہے تیرے وعدوں پر

جیسے بچے کا دل بہل جائے

ہجر کی رات ڈھل گئی محسن

اب تو دل سے کہو سنبھل جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *