پورے چاند کی سج دھج ہے شہزادوں والی (ثروت حسین)

پورے چاند کی سج دھج ہے شہزادوں والی

کیسی عجیب گھڑی ہے نیک ارادوں والی

نئی نئی سی آگ ہے یا پھر کون ہے وہ

پیلے پھولوں گہرے سرخ لبادوں والی

بھری رہیں یہ گلیاں پھول پرندوں سے

سجی رہے تاروں سے طاق مرادوں والی

آنکھیں ہیں اور دھول بھرا سناٹا ہے

گزر گئی ہے عجب سواری یادوں والی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *