ہمارے ہاتھ میں جب کوئی جام آیا ہے (آل احمد سرور)

ہمارے ہاتھ میں جب کوئی جام آیا ہے

تو لب پہ کتنے ہی پیاسوں کا نام آیا ہے

کہاں کا نور یہاں رات ہو گئی گہری

مرا چراغ اندھیروں کے کام آیا ہے

 یہ کیا غضب ہے جو کل تک ستم رسیدہ تھے

ستم گروں میں اب ان کا نام آیا ہے

تمام عمر کٹی اس کی جستجو کرتے

بڑے دنوں میں یہ طرز کلام آیا ہے

بڑھوں تو راکھ بنوں مڑ چلوں تا پتھرا جاؤں

سفر میں شوق کے نازک مقام آیا ہے

خبر بھی ہے مرے گلشن کے لالہ و گل کو

مرا لہو بھی بہاروں کے کام آیا ہے

وہ سر پھرے جو نگہ دارئ جنوں میں رہے

سورو ان میں ہمارا بھی نام آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *