Category «خمار بارہ بنکوی»

ہجر کی شب ہے اور اجالا ہے (خمار بارہ بنکوی)

ہجر کی شب ہے اور اجالا ہے کیا تصور بھی لٹنے والا ہے غم تو ہے عین زندگی لیکن غم گساروں نے مار ڈالا ہے عشق مجبور و نا مراد سہی پھر بھی ظالم کا بول بالا ہے دیکھ کر برق کی پریشانی آشیاں خود ہی پھونک ڈالا ہے کتنے اشکوں کو کتنی آہوں کو …

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھیے بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم قسطوں میں خود کشی کا مزا ہم سے پوچھیے آغازِ عاشقی کا مزا آپ جانیے انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیے جلتے دیوں میں جلتے گھروں جیسی …

ہجر کی رت، غمگین فضائیں، اف ری محبت ہائے جوانی (خمار بارہ بنکوی)

ہجر کی رت، غمگین فضائیں، اف ری محبت ہائے جوانی جینے کے دن مرنے کی دعائیں،اف ری محبت ہائے جوانی وعدہ کی شب خاموش فضائیں، دل میں خلش وہ آئیں نہ آئیں در پہ نگاہیں لب پہ دعائیں، اف ری محبت ہائے جوانی مہکی ہوئی گلشن کی فضائیں، بہکی ہوئی ساون کی گھٹائیں ہاتھ میں …

ہم انہیں وہ ہمیں بھلا بیٹھے (خمار بارہ بنکوی)

ہم انہیں وہ ہمیں بھلا بیٹھے دو گنہ گار زہر کھا بیٹھے حالِ غم کہہ کے غم بڑھا بیٹھے تیر مارے تھے تیر کھا بیٹھے آندھیو جاؤ اب کرو آرام ہم خود اپنا دیا بجھا بیٹھے جی تو ہلکا ہوا مگر یارو رو کے ہم لطفِ غم گنوا بیٹھے بے سہاروں کا حوصلہ ہی کیا …

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں (خمار بارہ بنکوی)

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں وہ ہیں پاس اور یاد آنے لگے ہیں محبت کے ہوش اب ٹھکانے لگے ہیں سنا ہے ہمیں وہ بھلانے لگے ہیں تو کیا ہم انہیں یاد آنے لگے ہیں ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کی وہ پتھر مرے گھر آنے …

بجھ گیا دل حیات باقی ہے (خمار بارہ بنکوی)

بجھ گیا دل حیات باقی ہے چھپ گیا چاند رات باقی ہے حالِ دل ان سے کہہ چکے سو بار اب بھی کہنے کی بات باقی ہے اے خوشا ختم اجتناب مگر محشرِ التفات باقی ہے عشق میں ہم سمجھ چکے سب سے ایک ظالم حیات باقی ہے ناصحانِ کرم کے دم سے شورشِ کائنات …

مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا (خمار بارہ بنکوی)

مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا تم کیوں اداس ہو گئے، کیا یاد آ گیا کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا برسے بغیر ہی جو گھٹا گھر کے کھل گئی اک بیوفا کا عہدِ وفا یاد آ گیا واعظ سلام لے کہ …