نیپال کی ایک خوبصورت لیکن خطرناک سڑک

نیپال  کے  پہاڑی علاقے انا پُرنا سے گزرنے والی مانگا روڈ دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں شمار ہوتی ہے ۔  یہ نہ صرف ایک  لمبا اور پہاڑوں کے گرد بل کھاتا ہوا راستہ ہے بلکہ اس کا کچھ حصہ ایک بڑی آبشار میں سے گزرتا ہے ۔یہ ایک پرانا راستہ ہے جو بدھ مت کی کئی عبادت گاہوں کو آپس میں ملاتا ہے ۔

اس راستے پر سفر کئی دن میں طے ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس سڑک کے کچھ حصوں  سے گزرنا بہت مشکل اور خطرناک ہو جاتا ہے ۔ اس لئے یہ سڑک سیاحوں کے لئے بند کر دی جاتی ہے ۔ گرم مہینوں میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کی وجہ سے اس سڑک پر بہت زیادہ پانی آتا ہے اور سڑک پر سیلابی صورتحال ہوجاتی ہے جس سے گزرنا مشکل اور خطرناک ہے ۔

اس راستے پر انتہائی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں مارفا(نیپال میں سیب کے باغات کا مرکز)،  کالو پانی میں خوبصورت آبشار ، تاتو پانی میں گرم پانی کا چشمہ شامل ہیں ۔

نیچے دیئے گئے ویڈیو لنک میں آبشار کا نظارہ کریں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *