Monthly archives: June, 2020

لوٹ لینا بھی اگر ریت ہے مے خانوں کی (عبدالحمید عدم)

لوٹ لینا بھی اگر ریت ہے مے خانوں کی با خدا مجھ کو ضرورت نہیں پیمانوں کی لوٹتے رہنا بڑے پیار سے نادانوں کو اصل تعریف یہی ہوتی ہے فرزانوں کی اک دوجے کو نہیں جانتا جس جا کوئی بستیاں کتنی مبارک ہیں وہ انسانوں کی آپ فرمائیں جو حکم وہ ہو جائے گا اپنی …

کون کہتا ہے کہ تجھ سی کوئی صورت نہ ملی (احمد ندیم قاسمی)

کون کہتا ہے کہ تجھ سی کوئی صورت نہ ملی ہاں مگر مجھ کو تیری یاد سے  مہلت نہ ملی درد چمکا کہ میری روح میں سورج اترا عمر بھر راہِ وفا میں کہیں ظلمت نہ ملی زندگی آج بھی بھرپور ہے ان کے دم سے جن کو فرہاد کے انجام سے عبرت نہ ملی …

اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کی (احمد فراز)

آج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی ورنہ اب تلک یوں تھا خواہشوں کی بارش میں یا تو ٹوٹ کر رویا یا غزل سرائی کی تج دیا تھا کل جن کوہم نے تیری چاہت میں آج ان سے مجبوراً تازہ آشنائی کی  ہو چلا تھا جب مجھ کو اختلاف اپنے سے تو …

وہاں تو ہار قیامت بھی مان جاتی ہے (احمد فراز)

وہاں تو ہار قیامت بھی مان جاتی ہے جہاں تلک ترے قد کی اٹھان جاتی ہے یہ عہدِ سنگ زنی ہے سو چپ ہیں آئنہ گر کہ لب کشا ہوں تو سمجھو دکان جاتی ہے یہ مہرباں مشیت بھی ایک ماں کی طرح میں ضد کروں تو مری بات مان جاتی ہے سو کیا کریں …

بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجئے (ساغر صدیقی)

بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجئے تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجئے منزل نہیں ہوں خضر نہیں راہزن نہیں منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجئے میری نگاہِ شوق سے ہر گل ہے دیوتا میں عشق کا خدا ہوں مجھے یاد کیئے نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سے اشکوں کی …

یہ کیا ہے محبت میں تو ایسا نہیں ہوتا (شہریار)

یہ کیا ہے محبت میں تو ایسا نہیں ہوتا میں تجھ سے جدا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتا اس موڑ سے آگے بھی کوئی موڑ ہے ورنہ یوں میرے لیے تو کبھی ٹھہرا نہیں ہوتا کیوں میرا مقدر ہے اجالوں کی سیاہی کیوں رات کے ڈھلنے پہ سویرا نہیں ہوتا یا اتنی نہ تبدیل …

وہ سر خوشی دے کہ زندگی کو شباب سے بہرہ یاب کر دے (حفیظ جالندھری)

وہ سر خوشی دے کہ زندگی کو شباب سے بہرہ یاب کر دے مِرے خیالوں میں رنگ بھر دے  مِرے لہو کو شراب کر دے یہ خوب کیا ہے یہ زشت کیا ہے ، جہاں کی اصلی سرشت کیا ہے بڑا مزہ ہو تمام چہرے اگر کوئی بے نقاب کر دے کہو تو رازِ حیات …

ہم نے تم کو پیار کیا ہے (عبدالحمید عدم)

ہم نے تم کو پیار کیا ہے اور دیوانہ وار کیا ہے پروانہ نے جل کر شاید اُلفت کا اظہار کیا ہے توڑ دیا ہے ساغر میرا یہ کیا تم نے یار کیا ہے کیوں ہم سے ناراض ہو اتنے کیا ہم نے سرکار کیا ہے کیوں کرتے ہو قطع تعلق کس نے یہ اصرار …

جھگڑا دانے پانی کا ہے دام وقفس کی بات نہیں (حفیظ جالندھری)

جھگڑا دانے پانی کا ہے دام وقفس کی بات نہیں اپنے بس کی بات نہیں، صیاد کے بس کی بات نہیں جان سے پیارے یار ہمارے قیدِ وفا سے چھوٹ گئے سارے رشتے ٹوٹ گئے اک تارِ نفس کی بات نہیں دونوں ہجر میں رو دیتے ہیں، دونوں وصل کے طالب ہیں حسن بھلا کیسے …

کہہ گئے الفراق یارانے (حفیظ جالندھری)

کہہ گئے الفراق یارانے رہ گئے ناتمام افسانے دوستی اب گلے کا ہار نہیں تار ٹوٹا بکھر گئے دانے ساقیا یہ روا روی کا ہے دور بھر دے بھر دے کچھ اور پیمانے زندگی سے نپٹ رہا ہوں ابھی موت کیا ہے مری بلا جانے ہم نے روکا حفیظ کو ورنہ اور بھی کچھ لگے …