Category «حکایات سعدی»

حسد بری بلا ہے (حکایتِ سعدی)

بے ہنر، ہنر مندوں کو نہیں دیکھ سکتے جیسا کہ آوارہ کتے شکاری کتے پر بھونکتے ہیں ۔ جب کمینہ ہنر میں کسی سے نہیں جیت سکتا تو اپنی کمینگی سے عیب جوئی کرتا ہے ۔ بیت: حاسد ہمیشہ غیبت سے کام لیتا ہے اس لئے کہ اس کی زبان مقابلہ کرنے میں گونگی ہوتی ہے ۔

جاہلوں سے مت الجھو (حکایتِ سعدی)

جو عقلمند جاہلوں سے الجھ جائے اسے عزت کی توقع نہیں کرنی چاہیے اور اگر کوئی جاہل زبان کے زور سے غالب آجائے تو کوئی تعجب نہیں کیونکہ وہ پتھر ہے جو موتی کو توڑ ڈالتا ہے ۔  بیت : وہ بلبل جو کوے کے ساتھ پنجرے میں بند ہو اگر اس کا سانس گھٹ جائے تو …

فطرت تبدیل نہیں ہوتی (حکایت سعدی)

عرب چوروں کی ایک جماعت نے پہاڑ کی چوٹی پر قدم جما رکھے تھے اور قافلہ والوں کا رستہ بند کر رکھا تھا ان چوروں کے مکروفریب سے شہروں کی رعایا خوف زدہ تھی ۔  اور بادشاہ کی فوج بھی لاچار و ناچار تھی کیونکہ انہوں نے اپنی جائے پناہ پہاڑ کی دشوار گزارچوٹی پر بنا رکھی …

املاک کی حسرت (حکایت سعدی)

خراسان کے بادشاہوں میں سے ایک نے سلطان محمود سبکتگین  کو  خواب میں اس حالت میں دیکھا کہ اس کا سارا وجود ریزہ ریزہ ہو کر بکھر گیا ہے اور مٹی میں مل گیا ہے مگر اس کی آنکھیں ابھی تک اپنے حلقوں میں گردش کررہی ہیں دیکھ رہی ہیں ۔  تمام خرد مند ،  مفکر، دانشمند اس …

دشمن ہمیشہ بد خواہ رہے گا (حکایت سعدی)

ایک تاجر کو ایک ہزار کا گھاٹا پڑ گیا ۔ اس نے اپنے لڑکے سے کہا تجھے یہ بات کسی اور سے نہیں کہنی چاہئیے ۔ لڑکے نے کہا ،  ابا جان آپ کا حکم سر آنکھوں پر نہیں کہوں گا لیکن مناسب ہو گا کہ آپ مجھے اس کے فائدہ سے مطلع کر دیں …

کون بہتر دوست یا دشمن (حکایت سعدی)

  میں نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ میں اکثر اوقات بولنے کی بجائے خاموشی اخیتار کرتا ہوں اس لئے کہ میں جانتا ہوں کہ بات کرتے ہوئے بری بھلی بات منہ سے نکل جاتی ہے اور دشمنوں کی نگاہ برائی کے علاوہ اور کسی چیز پر نہیں پڑتی ۔ اس نے کہا اے …

قابلِ قدر عقل یا قد(حکایت سعدی)

میں بے ایک شہزادے کے متعلق سنا کہ پستہ قد اور بدصورت تھا اور اس کے دوسرے بھائی بلند قامت اور خوبصورت تھے ۔ ایک بار باپ (بادشاہ) اسے نفرت اور حقارت سے دیکھ رہا تھا ۔ بیٹا (شہزادہ) اپنی دانائی اور  بصیرت سے ساری بات سمجھ گیا اور کہنے لگا : اے باپ پستہ …

اہلِ علم اہلِ دولت سے افضل ہیں (حکایت سعدی)

ملک مصر میں ایک امیر کے دو بیٹے تھے ۔ ایک نے علم حاصل کیااور دوسرے نے مال و دولت اکٹھا کیا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ علم حاصل کرنے والا بہت بڑا عالم بن گیا اور دوسرا ملک مصر کا وزیر ہو گیا ۔ -مال و دولت کا مالک بھائی عالم بھائی کو نفرت …

کسی کے حال سے بدگمان نہ ہو (حکایت سعدی)

ایک بزرگ نے ایک پارسا  سے پوچھا کہ فلاں عابدکے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے  جب کہ دوسرے تو اس کے بارے میں طعنہ زنی کرتے رہتے ہیں ۔ تو اس بزرگ نے کہا نے کہا کہ مجھے تو اس میں کوئی عیب یا خامی نظر نہیں آتی  ہے ۔ لیکن میں اس …

ہر کوئی اپنی نیکی کا بدلہ پائے گا (حکایتِ سعدی)

میں دریائی سفر میں تھا اور ہماری کشتی کے ساتھ دوسری کشتی مسافروں سے لدی ہوئی تھی ۔اتفاق سے وہ کشتی پانی کے بھنور میں پھنس گئی ۔ مسافر ڈوبنے لگے ۔ کشتی میں سوار ایک بزرگ نے ملاح سے کہا کہ ان دو ڈوبتے اشخاص کو پکڑ کے لے آ میں تمہیں ہر ایک …