املاک کی حسرت (حکایت سعدی)

خراسان کے بادشاہوں میں سے ایک نے سلطان محمود سبکتگین  کو  خواب میں اس حالت میں دیکھا کہ اس کا سارا وجود ریزہ ریزہ ہو کر بکھر گیا ہے اور مٹی میں مل گیا ہے مگر اس کی آنکھیں ابھی تک اپنے حلقوں میں گردش کررہی ہیں دیکھ رہی ہیں ۔  تمام خرد مند ،  مفکر، دانشمند اس خواب کی تعبیر بتانے سے عاجز آگئے لیکن ایک مرد  درویش نے اس کی تعبیر بتائیں کہ وہ یہ دیکھ رہا ہے کہ اس کا ملک دوسروں کے قبضے میں چلا گیا ہے ۔. 

 

ترجمہ اشعار

1: بہت سے مشہور اور نامور لوگ زمین کی خاک میں دفن کر دیئے گئے ہیں اور آج ان کے وجود کا زمین پر نشان تک باقی نہیں رہا ۔

2: لوگوں نے جس بوڑھی لاش کو مٹی تلے دفن کیا تھا ، مٹی نے اس کو ایسا ہڑپ کیا کہ اس کی ہڈیوں کا نشان تک نہیں رہا ۔

3: نوشیرواں کا نام نیکی اور بھلائی کی وجہ سے اب تک زندہ ہے گو نوشیرواں کو گزرے ایک زمانہ بیت گیا ۔ 

4: اے انسان ! نیکی کا  کام کر اور باقی زندگی کو غنیمت سمجھ اس سے پہلے کہ آواز آئے فلاں نہیں رہا یعنی کہ اس  جہاں سے کوچ کر گیا ہے ۔ 

 


 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *